ادارہ شماریات نے مہنگائی میں کمی کی نوید سنا دی

ویب ڈیسک(پی این آئی) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی میں 1.3 فیصد کی ریکارڈ کمی کی خوشخبری سنا دی ہے ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی 22.32 فیصد رہی، 9مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی، چکن، گندم کا آٹا، پیاز، چینی، لہسن، لکڑی، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ،مہنگی ہونے والی اشیا میں ٹماٹر، آلو، انڈے، گھی، بیف، کوکنگ آئل، دال چنا شامل ہیں جبکہ 12 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close