سرمایہ کاروں کی موجیں لگ گئیں، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی نئی تاریخ رقم

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان رہا اور100 انڈ کس نے 73 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کوعبورکرلیا۔

گزشتہ روزمجموعی طورپر74 کروڑ، 11 لاکھ، 96ہزار، 400 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 25.26 ارب روپے تھی۔کے ایس ای 100 انڈکس میں مجموعی طورپر427.45 پوائنٹس کااضافہ ہوا اورانڈکس 73050.50 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔کے ایس ای 30 انڈکس 44.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد23427.18 پوائنٹس ہوگیا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 6.71 ارب روپے کے سودے ہوئے۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران ورلڈکال ٹیلی کام کے 85720717 حصص، ہم نیٹ ورک 51463445 حصص، پاک الیکٹران 33646094 اورفوجی سیمنٹ کے 29772203 حصص کالین دین ہوا۔پاکستان پی وی سی، ازگارناین لمیٹڈ اورسروسزانڈسٹریز ٹیکسٹائل ٹاپ ایڈوانسرکمپنیاں رہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close