موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

لاہور(پی این آئی)موبائل مارکیٹوں سے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، موبائل فون کی قیمتوں میں 20 سے 40 فیصد نمایاں کمی آگئی ۔

موبائل مارکیٹوں میں 1لاکھ روپے والا موبائل فون 65 ہزار روپے کا ہوگیا، 64 ہزار روپے لاگت والا موبائل 50 ہزار روپے، اور 50 ہزار روپے والا سمارٹ فون 35 سے 38 ہزار روپے کا ہوگیا،تاجران کا کہنا ہے کہ 20 ہزار روپے میں بھی سمارٹ فون اب صارفین کیلئے دستیاب ہے۔ مارکیٹوں میں کی پیڈ والے فون بھی سستے ہوگے، کی پیڈ فون کی کم سے کم قیمت 1800 روپے تک آگئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close