مرغی کے گوشت کی نئی قیمت ، بھاری کمی ہو گئی

لاہور(پی این آئی)مرغی کے گوشت کی نئی قیمت ، بھاری کمی ہو گئی ۔۔۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں برائلر مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 32 روپے کی کمی مزید ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 438 روپے مقرر کر دی گئی، گذشتہ روز برائلر گوشت کی قیمت 470 روپے فی کلو تھی۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 142 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 291 روپے کلو ہے۔

پرچون میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 302 روپے مقرر کی گئی ہے، انڈوں کی قیمت 254 روپے فی درجن کی سطح پر برقرارہے۔فارمی چوزے کی افغانستان برآمد میں کمی کے باعث قیمت 210 روپے سے کم ہو کر 100روپے تک ہو گئی، فارمرز نیا فلاک ڈالنے کے لیے شیڈز میں موجود مرغی مارکیٹ لے آئے، چوزے کی قیمت میں کمی سے فارمرز کی جانب سے تیار مرغی مارکیٹ میں لے آئے، مارکیٹ میں مرغی کی رسد میں اضافے سے قیمت میں بھی کمی آ گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close