لاہور(پی این آئی)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،3ہفتے میں مرغی کا گوشت 227روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 470 روپے فی کلو ہو گئی ۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہفتوں میں مرغی کا گوشت 227 روپے فی کلو سستا ہوا ہے،ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی طلب کم ہونے سے قیمتیں کم ہوئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں