گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل ) نے آئندہ چند ماہ میں پاکستان میں اپنا پہلا الیکٹرک گاڑیوں کا برانڈ – دیپال ( S07 SUV and L07 Sedan ) متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

تاہم کمپنی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم ایک اعلیٰ عہدیدار نے ماڈل ظاہر کیے بغیر اس بات کی تصدیق کی کہ کمپنی ایک الیکٹرک وہیکل لانچ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔ویسٹ اوشین پلان کے تحت چنگن نے مختلف کسٹمر گروپس اوتا، دیپال اور نیوو کے لیے ای وی کے 3 نئے برانڈز متعارف کرائے ہیں۔ایم سی ایم ایل ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سید شبیر الدین نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ کمپنی جلد ہی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے ان برانڈز میں سے ایک متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس معاملے سے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ ایم سی ایم ایل دیپال S07 کو متعارف کرانے کے قریب ہے، ایک درمیانے سائز کی کراس اوور SUV اور ایک فاسٹ بیک اسپورٹس سیڈان جسے چنگن کی الیکٹرک گاڑی کی ذیلی کمپنی دیپال نے تیار کیا ہے۔چنگن نے ہوائی اور سی اے ٹی ایل کے ساتھ مشترکہ طور پر اپنا پہلا ای وی پلیٹ فارم تیار کیا ہے اور حال ہی میں تھائی لینڈ میں Deepal L07 سیڈان اور Deepal S07 SUV لانچ کی ہے جو کہ پاکستان کی طرح رائٹ ہینڈ ڈرائیو مارکیٹ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں