سوزوکی ویگن آر کی قیمتوں میں سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)لکی موٹرز کے بعد سوزوکی نے بھی سویفٹ کی قیمت میں بھاری کمی کی لیکن دیگر کسی بھی گاڑی کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی جس کے باعث سوزوکی ویگن آر کا بیسک ویرنٹ 32 لاکھ 14 ہزار روپے میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 32 لاکھ 14 ہزار روپے ہے جبکہ سوزوکی ویگن آر وی ایکس ایل 34 لاکھ 12 ہزار روپے میں فروخت کیلئے دستیاب ہے ، صارفین ویگن آر وی ایکس ایل – اے جی ایس 37 لاکھ 41 ہزار روپے میں خرید سکتے ہیں جو کہ ٹاپ ویرینٹ ہے ۔یاد رہے کہ سوزوکی کو اس وقت گاڑیوں کی فروخت میں بھاری کمی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جس کے باعث کئی طرح کی پیشکشیں بھی کی جارہی ہیں جن میں آسان اقساط اور پرانی گاڑی کے بدلے نئی دینے جیسی آفرز شامل ہیں ۔واضح رہے کہ لکی موٹرز نے کیا سٹونک کی قیمت میں حال ہی میں 15 لاکھ روپے سے زائد کی کمی کی جبکہ پیوگیوٹ کو بھی 4 لاکھ روپے تک سستا کر دیا گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close