کراچی (پی این آئی ) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، کمپنی نے اپنی معمول کی آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے۔
سروس میں بہتری کے باعث پی آئی اے کے کراچی بکنگ آفس کی آمدنی میں اچانک ہی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کراچی کے بکنگ آفس کی انکم 99 کروڑ روپے بڑھ گئی ہے، سروس میں بہتری آنے کے باعث پھر سے مسافروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوا ہے، جس کی وجہ سے اب پی آئی اے کراچی آفس کی آمدنی اس وقت ایک ارب 33 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ادھر مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کی اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی ہے ، اسکیم آف ارینجمنٹ کے تحت پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ،پی آئی اے کے 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی، ہولڈ کو پی آئی اے کے 100 فیصد شیئرز، بنیادی اثاثے اور ادائیگیاں، نان کور واجبات حاصل کرے گی۔
اسکیم کے تحت اس منظوری کے لیے جس متعلقہ مارکیٹ کی نشاندہی کی گئی ہے وہ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ہے، تاہم پی آئی اے کی بنیادی ایوی ایشن سرگرمیاں اور متعلقہ خدمات ہولڈکو کو منتقل نہیں کی جائیں گی، کمپیٹشن کمیشن آف پاکستان نے ”مرجر‘ ’ یا انضمام کی اجازت فیز ون تجزیہ کے بعد دی ہے ، ہولڈکو حال ہی میں قائم کی گئی جو حکومت پاکستان کی مکمل ملکیتی پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں