موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے اہم خبر،ہنڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتیں سامنے آگئیں

لاہور(پی این آئی) اٹلس ہنڈا کی موٹرسائیکلز پاکستان کی مقبول ترین بائیکس ہیں، جو سالہا سال سے کسی قابل ذکر تبدیلی کے بغیر ہی پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ٹو وہیلرز ہیں، جس کی وجہ ان کی بہترین پٹرول ایوریج، مینٹی نینس کا کم خرچ اور بہترین ری سیل ہیں۔

اگرچہ اٹلس ہنڈا کی موٹرسائیکلز آج بھی جدید فیچرز سے عاری ہیں اور کم و بیش انہی فیچرز کے ساتھ آ رہی ہیں، جن کے ساتھ دہائیوں قبل انہیں متعارف کرایا گیا تھا تاہم وقت کے ساتھ ان کی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ سالوں میں دیگر گاڑیوں کی طرح ہنڈا موٹرسائیکلز کی قیمتیں بھی کئی گنا اوپر گئی ہیں۔پاک آبزرور کے مطابق اس وقت ہنڈا سی ڈی 70کی قیمت 1لاکھ 57ہزار 900روپے، ہنڈا سی جی 125کی قیمت 2لاکھ 34ہزار 900روپے، ہنڈا سی جی 125سیلف کی قیمت 2لاکھ 82ہزار 500روپے، ہنڈا سی ٹی 70ڈریم کی قیمت 1لاکھ 68ہزار 900روپے، ہنڈا پرائیڈر کی قیمت 2لاکھ 8ہزار 900روپے اور ہنڈا سی بی 150ایف کی قیمت 4لاکھ 93ہزار900روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں