اسلام آباد (پی این آئی)ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 24.37 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 18ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کمی ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے تک کی کمی آئی،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے تک سستا ہوا، برانڈڈ لال مرچ 200 گرام 10 روپے تک سستی ہوئی، دال مسور 4 روپے تک فی کلو اور دال مونگ 3 روپے تک سستی ہوئی۔
اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 15 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کا مزید بتانا ہے کہ ایک ہفتے میں پٹرول، ڈیزل، چاول، دال ماش، چینی، دال چنا سستی ہوئی،آلو چار روپے تک فی کلو مہنگے اور لہسن 5 روپے تک مہنگا ہوا،ایک ہفتے بکرے کا گوشت 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 1 روپے 20 پیسے تک مہنگے ہوئے، برانڈڈ ڈھائی کلو گھی کا ٹن 6روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں دہی، تازہ و خشک دودھ، جلانے کی لکڑی اور نمک مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں