سیمنٹ سیکٹر سے اچھی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)سیمنٹ سیکٹر سے اچھی خبر آگئی،آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 65.35فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

دس ماہ میں 5.715ملین ٹن ایکسپورٹ کیاگیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ایکسپورٹ3.457ملین ٹن رہی تھی،سیمنٹ کی فروخت اپریل 2024کے دوران 2.943ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اپریل میں 2.951ملین ٹن رہی تھی۔ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران سیمنٹ کی مجموعی مقامی و ایکسپورٹ فروخت 37.447ملین ٹن رہی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت 36.551ملین ٹن سے 2.45فیصد زائد رہی۔ اس دوران مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 31.732ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مقامی فروخت 33.095ملین ٹن سے 4.12فیصد کم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close