سونے کے بھاؤ میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی(پی این آئی)سونے کے بھاؤ میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ملک بھر میں سونا آج پھر 1400روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد سو نے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار600 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 418 روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے پر آ گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close