ڈالر کی قدرمیں کمی کاا رجحان برقرار

کراچی(پی این آئی) ڈالر کی قدرمیں کمی کاا رجحان برقرار۔۔۔تبادلہ مارکیٹ میں روپے کےمقابلے میں ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 15 پیسےکی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 278روپے 15 پیسے پر آگیا۔دوسری جانب تین روزکی مسلسل مندی کےبعدپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 71 ہزارپوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 550 پوائنٹس بڑھ کر 71200پوائنٹس پر پہنچ گیا۔،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 70 ہزار 657 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close