ملکی زرمبادلہ ذخائر سے متعلق اسٹیٹ بینک کااہم اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک نے 26 اپریل تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق ذخائر میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 31 کروڑ ڈالر ہیں۔26 اپریل کو سرکاری ڈالر ذخائر کا حجم 8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ ڈالر کے ذخائر تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close