نان بائيوں کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

لاہور (پی این آئی)آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عہدے داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں صدر آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے کہا عید کے چوتھے روز اچانک روٹی سستی کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ، 8 مئی کو نانبائی شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔صدر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ہائی کورٹ میں درخواست بھی دے رکھی ہے ، اگر انصاف نہ ملا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔شفیق قریشی نے کہا عوام کو ریلیف حکومت دیتی ہے تندور والا کیسے دے ، میدے کے ریٹ کم نہیں ہوئے مگر نان سستا کر دیا گیا ، حکومتی حکمنامے پر عمل کے باوجود کریک ڈاون جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کو تیار ہیں مگر حکومت ہماری بات تو سنے ۔صوبائی صدر کے پی کا کہنا تھا پنجاب اور کے پی کی حکومتیں آپس میں مقابلہ چھوڑیں ، سیاسی مقابلہ بازی میں ہمارا نقصان ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close