مہنگائی میں کمی…؟؟؟ حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے ، سرکاری اعدادو شمار میں وفاقی حکومت نے مہنگائی کم ہونے اور معاشی ترقی میں اضافہ ہونے کا دعویٰ کیاہے ۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہوا ہے جبکہ مہنگائی رواں ماہ 18.5 فیصد سے 19.5 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے ، اگلے ماہ مہنگائی مزید کم ہو کر 17.5 فیصد تک آنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ، کرنٹ اکاونٹ خسارہ 87.5 فیصد کمی سے 50 کروڑ ڈالر سرپلس رہا،پہلی ششماہی میں زرعی شعبے میں 5 سے 8.6 فیصد بہتری آئی ہے ، براہ راست سرمایہ کاری میں 9.7 فیصد کمی جبکہ مالی خسارہ 34.8 فیصد بڑھ گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close