آج رات پیٹرول کتنا سستا ہونے کا امکان ہے؟عوام کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی)یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے،عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمت گزشتہ دو ہفتوں میں کم ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول 5روپے 4پیسے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے فی لٹر تک کم ہو سکتی ہے،ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 8روپے 3پیسے فی لٹر کم ہونے کا امکان ہے،اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 40پیسے فی لٹر تک ستا ہو سکتا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے ابھی سمری نہیں بھیجی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close