روٹی سستی نہیں ہوگی، نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی

لاہور (پی این آئی) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 8 مئی سے لاہور میں تمام تنور بند کرنے کا اعلان کردیا۔

صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن پنجاب کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ناجائز جرمانے اور مقدمے درج کرنے کے خلاف بطور احتجاج تنور بند کیے جا رہے ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ حکومت نے مشاورت کے بغیر روٹی اور نان کی قیمت مقرر کر دی۔ حکومت نے مشاورت کر کے روٹی اور نان کی قیمت دوبارہ مقرر نہ کی تو ہڑتال ختم نہیں ہو گی۔ان کامزید کہنا تھاکہ آٹا اتنا سستا نہیں ہوا جتنی روٹی اور نان کی قیمت مقرر کر دی گئی ،اپنی مرضی سے روٹی اور نان کی قیمت مقرر کر کے تنور مالکان کے خلاف ناجائز کاروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close