برائلر کھانے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان میں پولٹری مالکان کی ہڑتال کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے سرکاری نرخ نامےپر مرغی یا گوشت کی فراہمی کرنے سے انکار کرتے ہوئے مسلسل 5 روز سے ہڑتال کی جارہی ہے، جس کے باعث تقریباً دکانیں بند ہیں۔کاسی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بعض دکانوں پر برائلر کا گوشت بلیک میں 1000 سے 1200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں پیچھے سے ہی مال مہنگا مل رہا ہے جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے ریٹس پر گوشت فروخت نہیں کرسکتے، حکومت نے جو نرخ نامہ دیا وہ ہماری دسترس میں نہیں ہے۔مرغی کا گوشت دستیاب نہ ہونے اور بلیک میں ملنے کی وجہ سے خریدار پریشان ہیں اور انہوں نے حکومت سے سرکاری نرخ نامے پر اشیا کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close