فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2024 کیلئے پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے 29 اپریل 2024 کو منعقدہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 31 مارچ 2024 کو اختتام پذیر ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی طرف سے سونا یوریا کی پیداوار 654 ہزار ٹن رہی جبکہ فروخت 2023 کے مقابلے میں 5 فیصد زیاده 661 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی . کمپنی نے کسانوں کو یوریا کی مسلسل فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے درآمد کیے گئے 94 ہزار ٹن یوریا کی مارکیٹنگ بھی کی ۔ کمپنی کی مجموعی یوریا کی فروخت گزشتہ سال کی اسی مدت کے 631 ہزار ٹن کے مقابلے میں 755 ہزار ٹن رہی- پچھلے سال کے اختتام پر گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی وجہ سے قیمت فروخت میں اضافے کے علاوہ، فروخت کے زیادہ حجم کے نتیجے میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 364.4 ارب روپےکے مقابلے میں 58.4 ارب روپے کا اضافہ ہوا- درامدی پوریا کی بڑھتی ہوئی قیمت ، مہنگائی اور گیس کی بلند قیمتوں کی وجہ سے فروخت کی لاگت 88 فیصد بڑھ کر 41.1 ارب روپے ہوگئی-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close