مہنگائی کا جن بے قابو، یوٹیلیٹی سٹورز پرگھی پھر مہنگا

لاہور(پی این آئی)مہنگائی کا جن بے قابو، یوٹیلیٹی سٹورز پرگھی پھر مہنگا۔۔۔شہر کی اوپن مارکیٹ کیساتھ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، درجہ سوم کا گھی 33 سے 60 روپے فی کلوگرام مہنگا کردیا گیا۔ رجسٹرڈ صارفین کیلئے درجہ سوم کا گھی 60 روپے اضافے سے 393 روپےفی کلو ہوگیا،عام صارفین کیلئے درجہ سوم کا گھی 33 روپے اضافے سے 463 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی بھی 5 روپے فی کلوگرام مہنگی ہے،یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 155 روپے فی کلوگرام میں فروخت کی جارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close