لاہور(پی این آئی)ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل فوڈ سکیورٹی نے وافر گندم ہونے کے باوجود 35 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت مانگی، ای سی سی نے گندم درآمد کی منظوری دی، جس کے تحت نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی، گندم درآمد کرکے پرائیویٹ سیکٹر کو نوازا گیا، بیوروکریسی کے غلط فیصلوں سے قومی خزانے کو ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے ہر کسی کو گندم منگوانے کی اجازت دی، پہلے مرحلے میں 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی جو فروری میں پاکستان پہنچ جانا تھی تاہم گندم کی درآمد میں تاخیر کئی گئی، اس کے بعد مفاد پرست افراد نے مزید 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری لے لی، اس طرح 30 لاکھ ٹن منگوا لی گئی اور یہ بھی مارچ کے بعد پاکستان پہنچی، یکم اپریل 2024ء تک 43 لاکھ ٹن گندم حکومت کے پاس موجود تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں