سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کی ممکنہ وجہ کیا نکلی؟

اسلام آباد(پی این آئی) چین سے سولر پینلز کی درآمد میں اضافے کے سبب ان کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ گئی۔

حالیہ ہفتوں میں پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں حیران کن طور پر 60فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔ سولر پینلز کے درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ درآمد میں اضافے سے سولرپینلز کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور قیمتوں میں اس کمی کے سبب شہریوں میں ان کی مانگ بڑھ گئی ہے۔درآمد کنندگان کہتے ہیں کہ حالیہ ہفتوں میں قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے سولر پینلز کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں سولرپینلز کی تیاری میں ہونے والی لاگت میں بھی گزشتہ ایک سال کے دوران 42فیصد کمی دیکھی گئی ہے، جس کے سبب امریکہ اور یورپ کی نسبت چین سے سولرپینلز کی درآمد میں اضافہ ہوا۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سولر پینلز کے درآمد کنندہ محمد یحییٰ نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چین میں سولر پینلز سستے ہونے کی وجہ سے پاکستانی درآمد کنندگان نے زیادہ ان کی درآمد زیادہ کی جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی ان کی قیمتیں کم ہو گئیں۔ محمد یحییٰ نے بتایا کہ گزشتہ سال ہم 580واٹ کی سولر پلیٹ 75ہزار روپے میں خریدتے رہے، اب وہ 25ہزار روپے کی ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں