وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی ادارہ شماریات نےمہنگائی کے ہفتہ واراعدادوشمار جاری کردیے۔

مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرےہفتےکمی کادعویٰ سامنے آیا ہے،وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ایک ہفتےمیں مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ ایک صفرفیصدکی کمی ہوئی ہے۔جبکہ سالانہ بنیاد پرمہنگائی کی مجموعی شرح 26.94 فیصد رہی،رپورٹ کےمطابق ایک ہفتےمیں آلوکی فی کلو قیمت میں 1 روپے 40 پیسےاضافہ ہوا، خشک دودھ 390 گرام 10 روپے 39پیسےمہنگا ہوا،برانڈڈویجیٹبل گھی کی فی کلو قیمت میں ساڑھے3 روپے،دال ماش فی کلو4 روپےتک اورچینی فی کلو87 پیسےمہنگی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں