سٹیٹ بینک کا شرح سود سے متعلق اہم اعلان

کراچی (پی این آئی)سٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان 29 اپریل کوکیا جائے گا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد سٹیٹ بینک پالیسی بیان جاری کرےگا۔

خیال رہے کہ جون 2023 سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار ہے ،مارچ میں افراط زر کی شرح 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ،فروری میں افراط زر کی شرح 23.7 فیصد پر تھی ،آئی ایم ایف کی جانب مالی سال 24 میں افراط زر 24 فیصد پر رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ،آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 25 میں افراط زر کی شرح 12.7 فیصد تک آسکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں