پیٹرول قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کردیا گیا ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کئے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ 15دنوں میں کمی آئی ہے، جس کے باعث یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت ایک روپے 86 ڈالر کمی سے 107 روپے 16 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت 4 روپے 3 ڈالر کمی سے 104 روپے 76 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ جس کے باعث پاکستان میں یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹراور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا حتمی اعلان 30 اپریل کو کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں