20کلو آٹے کا تھیلا 800روپے سستا ہوگیا، نئی قیمت کیا ہوگی؟

لاہور (پی این آئی) ملک کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی بار عوام کو 20 کلو آٹا تھیلا 800 روپے سستا ملنا شروع ہو گیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گندم خریداری پالیسی کے نتیجے میں صوبے بھر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800روپے کم ہو گئی ہے۔گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں 20کلو آٹا تھیلا کی قیمت صوبہ بھر میں 2800 روپے رہی مگر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی اپنائی گئی حکمت عملی کے نتیجے میں بدھ 24اپریل کو گندم کی قیمت 4800 روپے من سے کم ہو کر 3300 سے 3500 روپے فی من تک آگئی ہے۔گندم کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں فلور مل مالکان نے 20کلو وزنی آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے سے 800 روپے کم کر کے 23 اپریل کو 2000روپے کر دی ہے۔صوبے کی 1100 فلور ملوں کو اپنی سالانہ ضرورت کی گندم بغیر کسی رکاوٹ طلب و رسد کے اصول کے مطابق مقرر ہونے والی قیمت پر بیچنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close