وزیر خزانہ نےتاجروں کو بڑی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری فنانس امداللہ بوسال ، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر شریک ہوئے۔

اجلاس میں کاروباری برادری اور اقتصادی پالیسیوں سے متعلق متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کاروباری برادری کے گراں قدر تعاون کو سراہا اور تاجر برادری کو حال ہی میں شروع کی گئی تاجر دوست سکیم میں رجسٹر کرنے کی ترغیب دینے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

اجلاس میں نعیم میر نے پاکستان میں تاجروں کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کرتے ہوئے تاجر برادری کے تحفظات اور تجاویز سے وزیر کو آگاہ کیا۔انہوں نے کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے، ٹیکسوں کی پالیسیوں کو ہموار کرنے اور معاشی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔وفاقی وزیر نے تاجر برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ ان کی شکایات کو دور کیا جا سکے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں تعاون کرنے میں ان کی کوششوں کو آسان بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close