عوام کیلئے بُری خبر، چینی کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کا امکان

لاہور(پی این آئی) چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان، اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا، ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی بوری قیمت میں 500 روپے تک کا اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی کی مصنوعی قلت کے باعث فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیاگیا،ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری 7200 روپے تک فروخت ہونے لگی،ملک بھر کے مختلف علاقوں میں چینی مافیا بے لگام ہونے لگا، مصنوعی قلت پر قابو نہ پایا جاسکا، اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جس کے بعد چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،چینی کی ایکس مل پرائس میں بھی ایک سے دو روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ پرچون میں چینی 155 سے 160 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔

موجودہ اضافے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی بوری قیمت میں 500 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آہستہ آہستہ چینی کی قیمت میں بڑھوتری مسلسل جاری ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے پر ٹرانسپورٹیشن کے نام پر بھی چینی مہنگی کی جانے لگی ہے۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی اضافی قرار دے کر بیرون ملک بھجوانے کی اجازت کی کوششوں سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close