کراچی(پی این آئی)ڈالر کی قیمت میں اضافہ۔۔۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ، 100 انڈیکس 405 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 71 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں 523 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 71 ہزار 433 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں