ایک ہی روز میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی(پی این آئی) ایک ہی روز میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی۔۔۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کمی کے بعد پاکستان میں بھی قدر کم ہو گئی ۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 3500 روپے کمی سے 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہوگیاجبکہ دس گرام سونا 3021 روپے کمی سے 2 لاکھ 13 ہزار 220 روپے کا ہوگیا۔ ایک تولہ چاندی 30 روپے کی کمی سے 2750 روپے کی ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 2381 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close