اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورزپر رمضان پیکج ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پرسبسڈی برقرار رہے گی جس میں بی آئی ایس پی صارفین کو چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ملےگی۔ذرائع نے بتایا یوٹیلیٹی اسٹورزپربی آئی ایس پی صارفین کیلئےچینی 109روپے فی کلو ہوگی اورآٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا جب کہ گھی 393 روپے کلو پر دستیاب ہوگا، اس کے علاوہ دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر وزیراعظم پیکج جون2024 تک جاری رکھنےکاپلان ہے اور پیکج کے تحت ماہانہ تقریباً 3 ارب روپےسبسڈی دی جائےگی جب کہ آئندہ مالی سال کیلئے پیکج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرےگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں