اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کی جانب سےعوام پر بجلی اور پیٹرول کے بعد اب گیس بم بھی گرادیا گیا،ایف بی آر نےسی این جی پرسیلز ٹیکس میں فی کلو11روپے70 پیسےتک اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سی این جی پر200روپے فی کلو کی ویلیو کی بنیاد پر18فیصد سیلزٹیکس عائد کر دیا گیا،ایف بی آر نے سی این جی پرسیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،فی کلو سی این جی پر 36 روپے کے حساب سےسیلز ٹیکس عائد ،اس سےقبل فی کلو سی این جی پر کم سے کم24 روپے30 پیسےسیلز ٹیکس لاگو تھا،ریجن ون کیلئےسیلزٹیکس ویلیو140سے بڑھا کر200 روپے کر دی گئی،ریجن ٹوکیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 135سے بڑھاکر 200 روپے فی کلو مقرر ،اب 200 روپے فی کلوویلیو کی بنیاد پر18 فیصدسیلز ٹیکس لاگو ہوگا،ریجن ون میں خیبرپختوانخواہ، بلوچستان اور پوٹھار ریجن شامل ،ریجن ٹوسندھ اورخطہ پوٹھارکے سواپنجاب کے دیگر شہروں پرمشتمل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں