گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت، ایک اور خوشخبری سنا دی گئی

کراچی(پی این آئی) صوبہ سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا،پاکستان کو یومیہ دس اعشاریہ پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی،ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ماری غازیج سندھ میں گیس دریافت کی۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کے مطابق گیس کا کنواں ماڑی غازج فارمیشن فیلڈ میں دریافت ہوا ہے، ماڑی پیٹرولیم نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کوخط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماری پٹرولیم نے 1483 میٹرتک کھدائی کے بعد گیس دریافت کی ہے۔ غازیج بلاک میں سو فیصد حصص ماری پٹرولیم کے پاس ہیں۔کنوئیں سے یومیہ ساڑھے10ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جاسکے گی۔پوسٹ ایسڈ گیس کا بہاوٴ یومیہ10.5ایم ایم سی ایف ڈی تک ہوگا۔1483میٹرگہری کھدائی کے بعد گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا۔دریافت سے ملک کے گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔خیال رہے کہ فروری سے ملک کے مختلف علاقوں میں گیس کے ذخائرکی تلاش کا کام جاری ہے۔

گذشتہ ہفتے بھی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کیا تھا۔گیس کی دریافت سے ملک کے گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا تھا۔او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ سجاول میں 12 لاکھ 40ہزار اسٹینڈرڈکیوبک میٹر گیس کاذخیرہ ملا ہے، دریافت سے ملک کے گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوجائیگا۔گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے تاہم پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کرگیس دریافت کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close