سریا کتنا مہنگا ہوگیا؟ ہزاروں روپے کا اضافہ

لاہور(پی این آئی)صوبائی دارالحکومت کی لوہا مارکیٹ میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ کے دوران سریے کی قیمتوں میں 5 سے 8 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، لوکل سریا 8 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا،برینڈڈ سریا 5 ہزار اضافے 2لاکھ 55 اور 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا ہو گیا،سریا مہنگا ہونے سے تعمیراتی صنعت کی پیدواری لاگت بڑھے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close