بجلی صارفین کو ایک اور زوردار جھٹکا دینے کی تیاریاں

اسلام آباد(پی این آئی)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے ) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ لیا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے قیمت میں اضافہ ماہ مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 26 اپریل کو ہو گی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں ہائیڈل ذرائع سے 27 فیصد ، کوئلے سے 11 ، ایل این جی سے 21 اور نیوکلیئر سے 26 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ونڈ سے ڈھائی فیصد، سولر سے سوا ایک فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں فیول چارجز میں دو روپے کمی ہوئی ، فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 92 پیسے تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close