سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، خریداروں کیلئے خوشخبری

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، خریداروں کیلئے خوشخبری۔۔۔زشتہ روز سونے کی قیمت بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد آج کم ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت فی تولہ 1700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے ۔10 گرام سونے کی قیمت 1458 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 14ہزار 506 روپے ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200روپے اضافہ ہو ا،جس سے قیمت بڑھ کر 2لاکھ 51ہزار 900روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونے کا بھاؤ 1887روپے اضافے سے 2لاکھ 15ہزار 964روپے رہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close