پیٹرول کے بعد بجلی کتنی مہنگی ہوگی؟ عوام کیلئے ایک اور بُری خبر

اسلام آباد(پی این آئی)مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے لیے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کی تاریخ مقررکی جائے گی۔ واضح رہے کہ فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں نیپرا نے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی جبکہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 7روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی تھی۔ جنوری اور فروری کے مقابلے میں مارچ میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کابوجھ کم ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں