پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

لاہور( پی این آئی)کل سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے کل بروز منگل سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق انتطامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کے خلاف کل سے سپلائی بند رہے گی، پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل گلگت بلتستان،راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں معطل رہے گی، ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رکھی جائے گی، ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا۔ مزید کہا گیا ہے کہ پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے کوئی جواب نہیں ملا، میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے، ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک علامتی احتجاج کے پیش نظر سپلائی معطل رہے گی۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں تبدیلی اور وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں اضافے کی تیاریوں کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، ذرائع کا کہان ہے کہ آج سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 298 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتاہے، علاوہ ازیں حکومت پٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لٹر کرنے پر غور کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close