پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا میں روٹی کی قیمت پنجاب اور وفاق سے بھی کم کردی گئی ہے۔
وزیر خوراک خیبر پختونخوا طاہر شاہ کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت عوامی حکومت ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے مزید انقلابی اور عوام دوست اقدامات اٹھائے جائیں گے۔خیال رہے کہ پنجاب اور وفاق میں روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں