پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ابھی تک اوگرا کی سمری نہیں آئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہوسکتی ہیں، سمری سےقبل اس پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے تاہم گزشتہ 2 ہفتوں میں عالمی منڈی میں خام تیل قیمت اوپرگئی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close