مرغی کی فی کلو قیمت میں ہوشر با اضافہ، تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

لاہور(پی این آئی) مرغی کی فی کلو قیمت میں ہوشر با اضافہ، تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔۔۔عید کے بعد لاہور میں مرغی کی فی کلو قیمت نے اضافے کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 666 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن دکاندار نے مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں تقریبا 200 روپے از خود اضافہ کر دیاہے اور اس وقت مارکیٹ میں 850 روپے تک فروخت کی جارہی ہے ۔عوام انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے چیکنگ نہ ہونے کا شکوہ کر رہی ہے اور شدید پریشانی کا شکار ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close