لاہور ( پی این آئی ) صوبہ پنجاب کے تندور مالکان نے روٹی اور نان کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سبسڈی دے تو روٹی کی قیمت کم کرنے کو تیار ہیں، اس وقت فائن آٹا، میدہ کی بوری کی قیمت 12 ہزار 200 روپے ہے، عام آٹا فی بوری کی قیمت 11 ہزار 600 روپے ہے، گیس اور بجلی پر حکومت کوئی سبسڈی نہیں دے رہی، نان بائی ایل پی جی گیس استعمال کرتے ہیں اس صورتحال میں روٹی کی قیمت کیسے کم کریں۔ خیال رہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے روٹی و نان کی نئی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کر دیاہے، ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاری نوٹیفکیشن میں100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے اور 120 گرام نان کی نئی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے، نوٹیفیکیشن پنجاب نگرانی قیمت برائے اشیاء ضروریہ آرڈینینس کے تحت جاری کیا گیا، جس کے تحت ضلع بھر میں روٹی نان کی قیمت کا اطلاق فی الفور ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں