16اپریل سے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہونے کا امکان ہے؟ عوام کیلئے ایک اور بُری خنر

اسلام آباد(پی این آئی)شہباز شریف حکومت نے آتے ہی پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے سے زائد کا اضافہ کیا تھا۔

گزشتہ 15 دنوں سے ڈالر کی قدر تو مستحکم ہے تاہم عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہو گیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں سے 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جائے گا، قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ 15 اپریل کو اوگرا کی سمری کی روشنی میں کرے گی۔یاد رہے کہ حکومت نے پچھلی بار 31 مارچ جب پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کا اضافہ کیا تھا، اس وقت انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 277 روپے تھی، جو اب بھی 277 روپے ہے، تاہم 31 مارچ کو خام تیل کی قیمت 87 ڈالر فی بیرل تھی، جو اب 90 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close