ریاض(پی این آئی)سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس کو 3ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی محمد القحطانی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمدتیزکردیا ہے، وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہیں اور پاکستان اور سعودی عرب نے 5ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
محمد القحطانی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس 3ارب سے بڑھاکر 5ارب ڈالرکریگا، سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کریگا، سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے وسیع سمجھوتے کاحصہ ہیں۔محمد القحطانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں 21ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کر رہاہے، اس منصوبیکے تحت تانبے کی کان پر 7ارب ڈالر اور آئل ریفائنری پر 14ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی یہ سرمایہ کاری پاکستان سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کا مثبت اقدام ہے، اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔محمد القحطانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان سمجھوتوں کوپاک سعودی تعلقات کے لیے تاریخی سنگ میل قراردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں