تیل قیمتو ں میں اضافے کا سلسلہ نہ رُک سکا، بُری خبر

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز غزہ جنگ بندی کے مذاکرات میں تعطل نے مشرق وسطیٰ سے سپلائی کی حفاظت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کو نئے سرے سے کھڑا کر دیا ہے جس سے امریکی خام تیل کی انوینٹریوں میں توقع سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا۔ برینٹ کروڈ فیوچر 25 سینٹ بڑھ کر 89.67 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 24 سینٹ بڑھ کر 85.47 ڈالر ہو گیا۔ مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی تناؤ کے باوجود دونوں بینچ مارکس کی قیمتیں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر تقریباً 1.7 فیصد تک نیچے رہیں۔ دریں اثنا، امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 3.03 ملین بیرل کا اضافہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close