مرغی کھانے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

پشاور (پی این آئی)عید الفطر کے موقع پر پشاور میں زندہ مرغی کے نرخ تاریخی بلندی پر جا پہنچے ہیں،دو دنوں میں پچپن روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے ۔

مہنگائی سے ہر ایک چیز کے نرخوں میں اضافہ ہورہا ہے تاہم زندہ مرغی کے ریٹ کسی کے قابو میں نہیں رہے ، فی کلو قیمت میں دو دونوں میں پچپن روپے فی کلو روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے ،عید پر سفید پوش اور غریب طبقہ مرغی کے ذائقے سے محروم رہے گا ، تاجر مرغی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو پنجاب کے بڑے چوزہ پیدا کرنے والے پلانٹ کے مالکان کو قرار دے رہے ہیں ۔رمضان المبارک سے قبل وزیر اعلی نے ضلعی اور ڈویژنل سطح پرمہنگائی کے کنٹرول کے لئے سخت ترین اقدامات کی ہدایت کی تھی۔۔مگر اس پر بھی عوام کو ریلیف نہ مل سکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں