وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دورہ سعودی عرب کے بعد بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد ( پی این آئی ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اپنے اگلے ہدف کے بارے میں بھی بتا دیا۔

میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی ہم سعودی عرب کا کامیاب دورہ کرکے آئے ہیں، اب اس ماہ کی 14 تاریخ کو ہم واشنگٹن جارہے ہیں، وہاں ہمارے اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام کے حوالے سے خدوخال طے کیے جائیں گے، ملکی معیشت سے متعلق ہم تمام صوبوں کی مشاورت سے کام کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان آئی ایم ایف سے بڑا اور ملکی تاریخ کا سب سے طویل مدتی پروگرام لینے کا خواہاں ہے، آئی ایم ایف س پاکستان کی تاریخ کا سب سے طویل مدت کا پروگرام لینا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام میں تسلسل ہوگا تومعاشی نظم و ضبط رہے گا، معاشی استحکام آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کا مشترکہ ہدف ہے، معیشت کی بہتری کے لیے نگران حکومت نے توجہ سے کام کیا، معیشت کی بہتری آئی ایم ایف سے زیادہ ہماری حکومت کا ہدف ہے، وزیراعظم معیشت کی بہتری کیلئے کلیئر وژن رکھتے ہیں اور وزیراعظم نے معاشی نظم و ضبط قائم رکھنے کی سخت ہدایت کی ہے۔محمد اورنگزیب کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی آخری قسط میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close