اسلام آباد (پی این آئی) وزیر تجارت جام کمال کا کہناہے کہ ایران پر یورپ اورعالمی پابندیاں ہیں, ان پابندیوں کے باوجودپاکستان تجارتی تعلقات رکھتاہےتواس کی قدغن پاکستان پرلگ سکتی ہے۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےجام کمال کا کہناتھاکہ بھارت کےساتھ اشوزہیں ان کااثردیگرسیکٹرپربھی پڑتاہے،افغانستان کےساتھ تعلقات میں کچھ خرابی پیداہوئی ہے،بھارت کےساتھ کشمیرسمیت کچھ اشوزپرتعلقات خراب ہوئے،پاکستان میں کچھ واقعات ایسے رونماۂوئےجس کےتانہ بانےدیگرممالک سےملتے ہیں ، سمگلنگ پرقابوپایاہے،آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات سےفارن ریزروبہترہوئے ہیں،ایف ڈی آئی کوپاکستان میں لاناہےاس حوالےسے کچھ ممالک کےساتھ ایم اویوسائن کیئے ہیں،ملک میں سرمایہ کارلانےکیلئے حکومت کچھ منصوبوں پرسنجیدگی سےغورکررہی ہے۔
جام کمال کاکہنا تھا کہ پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی صرف رمضان کے مہینے کے لیے لگائی گئی تھی ،پاکستان سے تو چاول بھی ایکسپورٹ ہورہا ہے اس کی قیمتوں پر تو شور نہیں مچایا جاتا ،چینی اور دیگر کے ریٹ بڑھ جائیں تو اس پر شور مچتا ہے ،پیاز کی ایکسپورٹ کی اجازت کا مطلب یہ نہیں کہ ملک سے پورا پیاز ایکسپورٹ ہوجاے گا ،پیاز کی ایکسپورٹ رمضان سے پہلے جس پوزیشن پر تھی وہیں آجاے گی ،کسی بھی چیز کی ایکسپورٹ پر ایک دم پابندی لگانے سے اس سیکٹر کو نقصان پہنچتا ہے ،مستقبل میں کسی چیز پر پابندی لگانے پر فیصلے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں