سولر پینلز خریدنے والوں کیلئے بڑی خبر، قیمتیں کم ترین سطح پر آگئیں

اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں، اب دو لاکھ روپے میں پانچ میگاواٹ کے پینلز خریدنا ممکن ہوگیا، مارکیٹ میں سولرپینل 39 روپے فی واٹ پر فروخت ہونے لگا۔

میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ قیمت گرنے کے باعث پاکستان میں بھی سولرپینلز کی قیمت تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ رواں سال کے آغاز سے ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، جس کے باعث پاکستانی مارکیٹ میں سولر پینل 39 روپے فی واٹ پر فروخت ہونے لگا ہے۔ جبکہ 180 واٹ کا 15 ہزار روپے والا پینل اب صرف 7000 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ پاکستان میں کچھ عرصہ قبل سولرپینل کی قیمت80 روپے فی واٹ تک پہنچ چکی تھی لیکن اب 2 لاکھ روپے میں 5 میگاواٹ کے پینلز خریدنا ممکن ہوچکا ہے۔ جس سے دو یا تین ایئرکنڈیشنر چلائے جاسکتے ہیں تااہم اس قیمت میں انورٹر اور دیگر اخراجات کے پیسے شامل نہیں ہیں۔

بتایا گیا ہےکہ مارکیٹ میں لونگی بائیفیشل 42 روپے فی واٹ، لونگی سنگل گلاس اے گریڈ 42 روپے واٹ، جے اے سنگل گلاس اے گریڈ 40 روپے فی واٹ اور جنکو پی ٹائپ سنگل گلاس اے گریڈ 39 روپے فی واٹ میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب وزارت برائے توانائی (پاور ڈوبفریژن) کی ہدایات پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں